نئی دہلی،23؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان اور چین کے مابین تنازع اب سیاست کا حصہ بھی بن گیا ہے- ہندوستان میں اس پر سیاست روز بروز بڑھ رہی ہے- کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمارے فوجیوں کو مار رہا ہے- چین ہماری سرزمین پر قبضہ کر رہا ہے، پھر بھی وہاں کے میڈیا وزیر اعظم مودی کی تعریف کررہے ہیں؟-کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک اخباری کٹنگ کو پوسٹ کیا ہے- انہوں نے مذکورہ باتیں لکھنے کے بعد کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ چینی میڈیا نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم مودی کے بیان کی تعریف کی-